Brailvi Books

فضائلِ دعا
51 - 322
    حدیث ۴: فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:

    ''دعا سے عاجز نہ ہو کہ کوئی شخص دعا کے ساتھ ہلاک نہ ہوگا۔''
    قال الرضاء: رواہ عنہ ابن حبّان والحاکم (o(1)
    حدیث ۵: فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:

    ''دعا مسلمانوں کا ہتھیار ہے اور دین کا ستون اور آسمان وزمین کا نور۔''
    قال الرضاء: رواہ الحاکم عن أبي ہریرۃ وکأبي یعلی عن علي رضي اللہ تعالی عنھماo.)(2)
حدیث۶: منقول کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:

    ''جو بلا اُتر چکی اور جو ابھی نہ اُتری، دعا سب سے نفع دیتی ہے، تو دعا اختیار کرو اے خدا کے بندو!۔''
قال الرضاء:رواہ الترمذي والحاکم عن ابن عمررضي اللہ تعالی عنھما.o)(3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اس حدیث کو ابن حبان اور حاکم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔

''المستدرک''، کتاب الدعاء والتکبیر۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۸۶۱، ج۲، ص۱۶۴۔

2 اس حدیث کو حاکم نے حضرت ابوہریرہ اوراسی کی مثل ابو یعلی نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت کیا۔

''المستدرک ''، کتاب الدعاء والتکبیر۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۸۵۵، ج۲، ص۱۶۲۔

3 اس حدیث کو امام ترمذی اور حاکم نے حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت کیا۔

''سنن الترمذي''، باب في دعاء النبي... إلخ، الحدیث: ۳۵۵۹، ج۵، ص۳۲۲۔
Flag Counter