Brailvi Books

فضائلِ دعا
52 - 322
حدیث ۷: وارِد کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:

    ''بَلا اُترتی ہے پھر دعا اس سے جا ملتی ہے تو دونوں کُشتی لڑتے رہتے ہیں قیامت تک۔''

     یعنی دعا اُس بَلا کو اترنے نہیں دیتی۔
    قال الرضاء: رواہ البزّار والطبراني والحاکم عن أمّ المؤمنین رضي اللہ تعالی عنہا.o) (1)
    حدیث ۸: مروی کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:

     ''دعا عبادت کا مغز ہے۔''
    قال الرضاء: رواہ الترمذي عن أنس رضي اللہ تعالی عنہ.o) (2)
حدیث ۹: مذکور کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:

    ''کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دے اور تمہارے رزق وسیع کر دے، رات دن اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہو کہ دعا سلاحِ مومن(یعنی مومن کا ہتھیار)ہے۔''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اس حدیث کو بزار، طبرانی اور حاکم نے اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا۔ 

''المستدرک''، کتاب الدعاء والتکبیر۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۸۵۶، ج۲، ص۱۶۲۔

2 اس حدیث کو امام ترمذی نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔

''سنن الترمذي''، باب ما جاء في فضل الدعاء، الحدیث: ۳۳۸۲، ج۵، ص۲۴۳۔
Flag Counter