| فضائلِ دعا |
قال الرضاء:فضائلِ دعامیں احادیث بکثرت ہیں، د۱۰س اس فصل میں مذکور ہونگی آئندہ بھی ضمنِ کلام میں بہت احادیث آئیں گی۔
وَاللہُ المُوَفِّقُ.(1) )o
قال اللہ عَزَّوَجَلَّ:اُجِیۡبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ )
''میں دعا مانگنے والے کی دعا قبو ل کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارے۔
''(پ۲، البقرۃ: ۱۸۶)
اور فرماتا ہے:
ادْعُوۡنِیۡۤ اَسْتَجِبْ لَکُمْ ؕ)
''مجھ سے دعا مانگو میں قبول فرماؤں گا۔''
(پ۲۴، المؤمن: ۶۰)
( اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسْتَکْبِرُوۡنَ عَنْ عِبَادَتِیۡ سَیَدْخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیۡنَ)
''جو لوگ میری عبادت سے تکبّر کرتے ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہو کر۔''
(پ۲۴، المؤمن: ۶۰)
یہاں عبادت سے مُراد دُعا ہے۔
قال الرضاء: اور فرماتا ہے:(فَلَوْلَاۤ اِذْ جَآءَھُمْ بَاۡسُنَا تَضَرَّعُوۡا وَلٰکِنۡ قَسَتْ قُلُوۡبُھُمْ )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 اور اللہ عزوجل ہی توفیق دینے والا ہے۔