Brailvi Books

فضائلِ دعا
45 - 322
أَمَّا بَعْدُ:
    یہ رسالہ ہے دُعاکے آداب وفضائل اور اِجابت کے موانع ووسائل(1)اور اس کے متعلق نفیس مسائل میں، مُسمّٰی بہ(بنام)
''أَحْسَنُ الْوِعَاءِ لِآدَابِ الدُّعَاءِ''
تصنیفِ لطیف اعلیٰ حضرت،داعيِ سنَّت، راعيِ شریعت،
أَفْضَلُ الْمُحَقِّقِیْن، أَکْمَلُ الْمُدَقِّقِیْن(2)،
حضرت مولانا مولوی محمد نقی علی خان صاحب، محمدی، سُنّی، حنفی، قادری، برکاتی، بریلوی
رَضِيَ اللہُ تَعَالی عَنْہُ وَأَرْضَاہُ وَجَعَلَ الْجَنَّۃَ مَصِیْرَہُ وَمَثْوَاہُ(3)
کہ فقیر ناسزا عبد المصطفیٰ احمد رضا
غَفَرَ اللہُ تَعَالی لَہُ وَأَصْلَحَ عَمَلَہُ(4)
نے اس کا شرفِ ِخدمت لیا اور خاص مسوّدہ حضرت مصنِّف علاَّم قُدِّسَ سِرُّہ، سے مبیّضہ کیا۔(5) 

    اَثنائے تبییض میں کہیں وضاحتِ مرام، کہیں اِزاحت اوہام، کہیں مناسبتِ مقام کے لیے فقیر نے زیاداتِ کثیرہ کیں(6)کہ اصل رسالہ سے نہ قدر (یعنی:اہمیت میں تونہیں)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 یعنی یہ ''رسالہ'' ان چیزوں کے بیان میں ہے جو دعا کی قبولیت میں رکاوٹ یا دعا کی قبولیت کا سبب بنتی ہیں۔

2 نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنت کی طرف بلانے اور شریعتِ محمدیہ عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ کی خدمت کرنے والے، سب سے اچھی تحقیق کرنے والے ، اور بہترین باریک بین ۔ 

3 اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو اور انہیں ہم سے راضی کرے، اور جنت ان کا ٹھکانہ بنائے۔

4 اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے اور اس کے اعمال کو اچھا کرے۔

5 یعنی میں نے اپنے والد محترم مولانا نقی علی خان علیہ رحمۃ الرحمن کے ہاتھ کی لکھی ہوئی تحریر ''أحسن الوعاء لآداب الدعاء''کو صاف ستھرا کر کے ترتیب دیا۔

6 یعنی:کتاب کو آخری شکل دیتے وقت کہیں مقصد کی وضاحت، کہیں اِشکال کا اِزالہ اور کہیں موقع مناسبت کی رعایت کرتے ہوئے تفصیل بھی بیان کی۔
Flag Counter