| فضائلِ دعا |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم oط
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ السَّمِیْعِ الْقَرِیْبِ الْمَجِیْدِ الْمُجِیْبِ، قَرِیْبٌ رَبُّنَا فَنُنَاجِیْہِ لَا بَعِیْدٌ فَنُنَادِیْہِ، وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَی النَّجِيِّ النَّجِیْبِ الْمُنَاجِي الْحَبِیْبِ الْبَشِیْرِ النَّذِیْرِ الدَّاعِيْ إِلَی اللہِ بِإِذْنِہِ السِّرَاجِ الْمُنِیْرِ وَعَلٰی اٰلِہِ الْکِرَامِ وَصَحْبِہِ الْعِظَامِ الدَّاعِیْنَ رَبَّھُمْ وَالنَّاسُ نِیَامٌ، وَأَشْھَدُ أَن لاَّ إِلٰـہَ إِلاَّ اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُـہ،، إِمَامُ الدُّعَاۃِ صَلَّی اللہُ تَعَالی عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ إِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ.(1)ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 سب خوبیاں اللہ تعالیٰ کو جو سننے والا، اپنے بندوں سے نزدیک، بزرگی والا، اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول فرمانے والا، ھمارا پروردگار نزدیک ہے کہ اس سے آہستہ کہیں نہ دور کہ اسے پکاریں اور درود وسلام ہو اس پر جو نجات دلانے والےــ، عمدہ نسب والے، اپنے رب کے حضور مناجات کرنے والے، اس کے پیارے، خوشخبری دینے والے، ڈر سنانے والے، اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلانے والے، چمکا دینے والے روشن آفتاب ہیں، اوردرود وسلام ہو ا ن کی معزز آل اور عظمت والے صحابہ پر جو اپنے رب عزوجل سے دعائیں مانگتے جبکہ لوگ خواب غفلت میں ہوتے۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اورمحمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ عزوجل کے بندے اور اس کے رسول ، تمام دعا کرنے والوں کے امام ہیں۔ قیامت تک اللہ عزوجل ان پر اور ان کی تمام آل واصحاب پر رحمت نازل فرمائے۔ آمین یا ربَّ العالمین.
آمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ.