Brailvi Books

فضائلِ دعا
34 - 322
۵۔ امام اہلسنّت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جہاں خودبریکٹ میں کلام فرمایا ہے اسے بڑے موٹے فاؤنٹ ( ) سے ممتاز کیا گیاہے۔

۶۔ جن آیاتِ قرآنیہ کا متن میں ترجمہ نہیں کیا گیا تھا ان کاحاشیہ میں ''کنزالایمان''سے ترجمہ کردیا گیاہے۔

۷۔ عربی دعاؤں پر مکمل اعراب کا اہتمام کیا گیاہے تاکہ پڑھنے میں غلطی نہ ہو۔

۸۔ مشکل الفاظ پر بھی حتی الامکان اعراب کی ترکیب کی گئی ہے تاکہ تلفُّظ کی غلطی نہ ہو۔

۹۔ کتاب کو حتی الامکان اغلاط سے پاک کرنے کی غرض سے اس کا ایک سے زائد نسخوں سے، ایک سے زائد مرتبہ تقابل کیاگیاہے۔

۱۰۔ عربی عبارات کا حاشیہ میں ترجمہ کیاگیاہے۔

۱۱۔ عربی اور فارسی اشعار کا ترجمہ بھی حتی الامکان اشعار کی صورت میں کیاگیاہے۔ 

۱۲۔ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو بآسانی مسائل سمجھ آسکیں۔ 

۱۳۔ علاماتِ ترقیم مثلاً:فل اسٹاپ(۔)، کومہ(،)، کالن(:)وغیرہ کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔

۱۴۔ فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے۔

۱۵۔ آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام بمع مطابع ذکر کر دی گئی ہے۔