''المدینۃ العلمیۃ'' کے شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ان مَدَنی علماء کرام:محمدیونس علی عطاری مدنی،محمدکاشف سلیم عطاری مدنی، سیدعقیل احمدعطاری مدنی، حامد علی عطاری، قاری اسماعیل عطاری مدنی، محمد گلفراز عطاری مدنی سَلَّمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی نے دوبارہ طبع ہونے سے پہلے پچھلی طباعت کو کافی حد تک برقرار رکھتے ہوئے عوام اسلامی بھائیوں کی آسانی کے پیش نظر مزید حواشی، تسہیلات،اور احادیث مبارکہ ، فقہی جزئیات، اور دیگر دوسری عبارات کی حتی المقدور تخریج کے ساتھ اس کتاب کو ازسر نو مرتّب کیا، لہٰذامسلسل محنت اور جانفشانی کے ساتھ اس کام کومکمل کرنے پریہ مدنی علما ء کرام نہایت داد و تحسین کے مستحق ہیں ۔
ذیل میں دی گئی تفصیل ملاحظہ فرمانے کے بعدکچھ حد تک ان علماء کرام کی محنت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ،اس کتاب کی طباعت سے پہلے ان امور کو ملحوظ رکھا گیا:
۱۔ آیات واحادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔
۲۔ مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ''کتاب''پڑھنے میں دشواری محسوس نہ ہو۔
۳۔ مختصر تسہیلیں متن ہی میں بریکٹ میں کردی گئی ہیں،جبکہ طویل تسہیلوں کی ترکیب حاشیہ میں کی گئی ہے تاکہ ربطِ عبارت میں خلل نہ آئے ۔
۴۔ آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ ( )، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو