Brailvi Books

فضائلِ دعا
32 - 322
    اسی کتاب کی فصل دوم میں دعاکے شرائط و آداب کا مفصل بیان موجود ہے، یہاں موقع کی مناسبت سے سورہ مومن کی آیت کریمہ نمبر۶۰کے تحت صدر الافاضل، بدر الاماثل سید مولانا نعیم الدین مراد آبادی کی بیان کردہ تفسیرسے ایک نہایت جامع اقتباس ملاحظہ فرمائیں:

    ''اللہ تعالیٰ بندوں کی دعائیں اپنی رحمت سے قبول فرماتا ہے اور ان کے قبول کے لیے چند شرطیں ہیں: ایک اخلاص دعا میں، دوسرے یہ کہ قلب غیر کی طرف مشغول نہ ہو، تیسرے یہ کہ وہ دعا کسی امرِ ممنوع پر مشتمل نہ ہو ،چوتھے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت پر یقین رکھتا ہو، پانچویں یہ کہ شکایت نہ کرے کہ میں نے دعا مانگی قبول نہ ہوئی جب ان شرطوں سے دعا کی جاتی ہے قبول ہوتی ہے حدیث شریف میں ہے کہ دعا کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے یا تو اس کی مراد دنیا ہی میں اس کو جلد دے دی جاتی ہے یا آخرت میں اس کے لیے ذخیرہ ہوتی ہے یااس سے اس کے گناہوں کا کفارہ کردیا جاتا ہے ''
 (''خزائن العرفان'' ، ص۷۵۴، مطبوعہ مرکز اہلسنّت برکات رضا، ہند)
    مختصر یہ کہ زیرِ نظرکتاب دعا سے متعلق جملہ احکام کی جامع ہونے کے ساتھ ساتھ کئی قرآنی آیات کی تفسیر، احادیث کی تشریح، علم کلام سے متعلق چند نہایت اہم عقائد کی تحقیق ، بعض تحقیق طلب فقہی مسائل کی تفصیل، اور بعض نادر ونایاب اہم افادوں اور وضاحتوں کے ساتھ ایک زبردست علمی شاہکار ہے۔

     چنانچہ اس جلیل القدر علمی تحقیقی اور دعا کے موضوع پر لاجواب کتاب کی اہمیت کے پیش نظر تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس
Flag Counter