Brailvi Books

فضائلِ دعا
311 - 322
بہ في فضائل الأعمال بإجماع أہل الکمال(1)
اور دُوُم وہشتم سند اًبھی شدیدُ الضعف اور شرعاً بھی محذور پر مشتمل ان سے احتراز یا ترک لفظ مذکور سے اصلاح،
واللہ سبحانہ وتعالٰی أعلم۔
    تنبیہ: قضائے حاجت کی نمازیں جو کلمات علمائے کرام میں مذکور یا حضرات مشائخ عظام سے ماثور بکثرت ہیں اور بحمداللہ تعالیٰ اس سگ درگاہِ قادریت کو ان کے اور تمام حاجات جزئیہ وکلیہ کے متعلق ہزارہااعمال نفیسہ جلیلہ مُجَرَّبہ کی اجازت اپنے شیخ وآقائے نعمت دریائے رحمت،
إمام العلماء والأولیاء، سَنام الکُمَلاء والأَصفِیاء، سید الواصلین سند الکاملین، شَیخي ومَولَائي ومرشدي وکنزي ذُخْري لیومي وغدي،
حضور پُرنور سیدنا ومولانا سید شاہ آل رسول ، احمد مارَہْرَوِی
رضي اللہ تعالٰی عنہ وأرضاہ وجعل أعلی جنان الفردوس مثواہ (2)
سے۔
ع    وللأرض من کأس الکرام نصیب(3)
    ان میں صرف نماز ہائے حاجت ہی کی تفصیل کروں تو ایک کتاب جداگانہ لکھوں۔ اور ہَنوز وہ بھی باقی اور فقیر کے پیش نظر ہیں جو احادیث میں خود حضور سید العٰلمین صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہوئیں، مگر ناظرِ رسالہ جان لے گا کہ اصل رسالے میں اول سے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1کیونکہ ضعیف احادیث کے فضائلِ اعمال میں قابل عمل ہونے پرکامل محدثین وفقہائے کرام کا اتفاق ہے۔

2اللہ عزوجل ان سے راضی ہو اور انہیں ہم سے راضی کرے اور انکا ٹھکانہ جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام کو کرے ۔

3''زمین کے لئے بھی سخیوں کے دسترخوان سے حصہ ہوتا ہے۔''
Flag Counter