ویذکرني ثمّ یخطو إلی جھۃ العراق إحدی عشرۃ خطوۃ ویذکر اسمي ویذکر حاجتہ فإنّھا تُقض بإذن اللہ تعالٰی۔
''اور مجھے یاد کرے، پھر عراق شریف کی طرف گیارہ قدم چلے اور میرا نام لیتا جائے پھر اپنی حاجت ذکر کرے، تو بیشک وہ حاجت باذن اللہ تعالیٰ پوری ہو۔''(1)
یہ مبارک نماز اُس سلطان بندہ نواز سے اکابر ائمہ دین ، مثل امام ابن جہضم وامام یافعی ومولانا علی قاری ومولانا شیخ محقق محدث دہلوی وغیرہم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیھم نے نقل وروایت فرمائی اور فقیر نے ایک مبسوط رسالہ اس کی تحقیق واثبات وردِّ شکوک وشبہات میں مسمیٰ بنام تاریخی
''أنھار الأنوار من یمّ صلاۃ الأسرار''
''الحجج البھیّۃ لمحبّ الصلاۃ الغوثیۃ''
(2) اور دوسرا رسالہ عربی مختصر اس کی ترکیب وکیفیت وطریقہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 ''بہجۃ الأسرار''، ذکر فضل أصحابہ وبشراھم، ص۱۹۷۔
2 یہ رسالہ ''فتاویٰ رضویہ'' جلد ۷، صفحہ ۵۶۹ پر ملاحظہ فرمائیں۔