| فضائلِ دعا |
قبول اور غم دور ہو، وضو کے بعد دو رکعت نماز پڑھو اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود خوانی اور اپنے اور سب مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کے لئے استغفار کرو پھر کہو:
((اَللّٰھُمَّ أَنْتَ تَحْکُمُ بَیْنَ عِبَادِکَ فِیْمَا کَانُوْا فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ، لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللہُ الْعَلِيُّ الْعَظِیْمُ، لَا إِلٰـہَ إِلاَّ اللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،اَللّٰھُمَّ کَاشِفَ الْغَمِّ مُفَرِّجَ الْھَمِّ مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ، أَدْعُوْکَ رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ وَرَحِیْمَھُمَا فَارْحَمْنِيْ فِيْ حَاجَتِيْ ھٰذِہٖ لِقَضَائِھَا وَنُجَاحِھَا رَحْمَۃً تُغْنِیْنِيْ بِھَا عَنْ رَحْمَۃِ مَنْ سِوَاکَ)).(1)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 اے اللہ عزوجل! تو اپنے بندوں میں فیصلہ فرمائے گا جس میں وہ اختلاف رکھتے ہیں، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں کہ بلند وبالا عظمت والا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں کہ حلم والاکرم والا ہے، پاکی ہے اللہ عزوجل کو کہ ساتوں آسمان وعرش عظیم کا رب ہے، سب خوبیاں اللہ عزوجل کو جو سارے جہان والوں کااور عرش عظیم کا مالک ہے،اے غموں کو دور فرمانے والے الٰہ العالمین! پریشانیوں کو دفع فرمانے والے رَبُّ العالمین !اے پریشان حالوں کی فریاد رسی فرمانے والے ! اے دنیا وآخرت کے رحمن ورحیم! میں تجھ کوپکارتا ہوں پس میری اس حاجت میں مجھ پر رحم فرما، اورکامیاب فرمانے کے معاملے میں مجھ پر ایسی مہربانی فرما کہ وہ تیرے سوا دوسروں سے مجھے بے پرواہ کردے ۔ ''الترغیب والترھیب''، کتاب النوافل، الترغیب في صلاۃ الحاجۃ ودعاءہا، الحدیث: ۳، ج۱، ص۲۷۴، بحذف ألفاظ قلیل.