Brailvi Books

فضائلِ دعا
301 - 322
طرف حاجت ہو چاہیے کہ اچھی طرح وضو کر کے دو رکعتیں پڑھے، پھر اللہ تعالیٰ کی طرف ثناء کرے اور نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر درود بھیجے پھر کہے:
    ((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، أَسْأَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِيْ ذَنْباً إِلَّا غَفَرْتَہ، وَ لَا ھَمّاً إِلَّا فَرَّجْتَہ، وَلَا حَاجَۃً ھِيَ لَکَ رِضًا إِلَّا قَضَیْتَھَا یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ))۔(1)
    ترکیب ہفتم(۷):اَصبہانی، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مولیٰ علی
کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہ،
سے فرمایا: اے علی! کیامیں تمہیں وہ دعا نہ بتادوں کہ جب تمہیں کوئی غم یا پریشانی ہو اسے عمل میں لاؤ، تو باذن ِاللہ تعالیٰ تمہاری دعا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں حلم والا کرم والا ہے، پاکی ہے اللہ عزوجل کو کہ عظیم عرش کا مالک ہے، سب خوبیاں اللہ کو جو پروردگار سارے جہان والوں کا، میں تجھ سے تیری رحمت کے اسباب، تیری رحمت و بخشش کے ذرائع طلب کرتا ہوں اور ہر نیکی کا حصول اور ہر گناہ سے سلامتی مانگتا ہوں، اے سب سے زیادہ مہربان! میرے تمام گناہوں کی بخشش فرما ، میرے تمام غموں کو دور فرما، میری تما م حاجتوں کو جس میں تیری رضا ہے پورا فرما۔

''سنن الترمذي، کتاب الوتر، باب ما جاء في صلاۃ الحاجۃ، الحدیث: ۴۷۸، ج۲، ص۲۱.

و''سنن ابن ماجہ''، کتاب إقامۃ الصلاۃ، باب ما جاء في صلاۃ الحاجۃ، الحدیث: ۱۳۸۴، ج۲، ص۱۵۵-۱۵۶.
Flag Counter