Brailvi Books

فضائلِ دعا
297 - 322
    ترکیب دوم(۲): نمیری وابن بشکوال، وہیب بن ورد سے روایت کرتے ہیں: جو بندہ بارہ رکعت، ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ وآیۃ الکرسی وسورئہ اخلاص پڑھے پھر سجدے میں یہ کلمات کہے:
    سُبْحَانَ الَّذِيْ لَبِسَ الْعِزَّ وَقَالَ بِہٖ، سُبْحَانَ الَّذِيْ تَعَطَّفَ بِالْمَجْدِ وَتَکَرَّمَ بِہٖ، سُبْحَانَ الَّذِيْ أَحْصٰی کُلَّ شَيْءٍ بِعِلْمِہٖ، سُبْحَانَ الَّذِيْ لا یَنْبَغِي التَّسْبِیْحُ إِلَّا لَـہ،، سُبْحَانَ ذِي الْمَنِّ وَالْفَضْلِ، سُبْحَانَ ذِي الْعِزِّ وَالْکَرَمِ، سُبْحَانَ ذِي الطَّوْلِ وَالنِّعَمِ أَسْأَلُکَ بَمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِکَ وَمُنْتَھَی الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَابِکَ، وَبِاِسْمِکَ الْعَظِیْمِ الْأَعْظَمِ وَجَدِّکَ الْأَعْلٰی وَکَلِمَاتِکَ التَّآمَّاتِ کُلِّھَا لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ أَنْ تُصَلِّيَ عَلٰی مُحَمّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔(1)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 پاک ہے وہ ذات کہ اسی کیلئے عزت کا لباس ہے اور جس نے عزت کے ساتھ کلام فرمایا، پاک ہے وہ ذات جس نے بزرگی کے ساتھ احسان فرمایا اور اسی کے ساتھ کرم فرمایا، پاک ہے وہ ذات کہ جس کا علم کائنات کی ساری اشیاء کو گھیرے ہوئے ہے، پاک ہے وہ ذات اوراسی کیلئے بزرگی ہے، پاکی ہے اسے کہ صاحبِ فضل واحسان ہے، پاکی ہے اسے کہ صاحبِ عزت وکرم ہے، پاکی ہے اسے کہ صاحبِ قدرت وغنا اور انعام فرمانے والا ہے، الٰہی! میں تجھ سے تیرے عرش کی دائمی عزت کے وسیلے سے اور تیری کتاب یعنی قرآن پاک جو کہ رحمت کا مُنتَہاہے اس کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں اور تیرے اسم اعظم اور تیری اعلیٰ بزرگی اور تیرے سب کلماتِ تامہ کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں کہ جن سے کوئی نیکو کار اور کوئی عصیاں شِعار ذرہ برابر انحراف نہیں کر سکتا کہ تو اپنے محبوب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر درود بھیج۔
Flag Counter