جواب: مشائخ عظام واولیائے کرام کبھی مفضول کو اختیار فرماتے ہیں، ان کے تمام اعمال وافعال وانواع احوال میں اَغراض عالیہ ہیں۔ بزرگوں نے وقتِ اِباحتِ شرعیہ سوال میں تین فائدے تجویز کئے ہیں، بنظر ان فوائد کے کبھی سوال کیا اور اپنے مریدوں کو اس کا اذن دیا ہے۔
پہلا فائدہ: ریاضتِ نفس۔
خواجہ شقیق بلخی کے ایک مرید خواجہ بایزید کے پاس آئے، آپ نے ان کے پیر کا حال دریافت فرمایا: عرض کی: خلق سے فارغ اور خدا پر متوکل ہو کر بیٹھ گئے ہیں، فرمایا:میری طرف سے شقیق سے کہنا دو۲ روٹیوں کے واسطے خدا کو نہ آزماؤ، نامہ توکُّل کا طے کر کے بھوک کے وقت بھیک مانگ لیا کرو، کہیں اس فعل کی شامت سے وہ ملک زمین میں نہ دھنس جائے۔(1)
قال الرضاء: اللہ عزوجل پر توکُّل فرضِ عین ہے: