| فضائلِ دعا |
خیر یہ چو۱۴دہ شرائط حضرت مُصَنِّف قُدِّسَ سِرُّہ،نے ذکر فرمائے، ۶چھ فقیر ذکر کرتا ہے کہ ۲۰ بیس کا عدد کامل ہو۔
پندرہویں شرط: مسجد میں سوال نہ کرے کہ حدیث شریف میں اس سے ممانعت آئی(2) اور اسے دینا بھی نہ چاہیے کہ شنیع پر اِعانت ہے (یعنی: برائی پر مدد کرنا ہے) علماء فرماتے ہیں:مسجد کے سائل کو ایک پیسہ دے تو ۷۰ستر پیسے اور درکار ہیں جو اس دینے کا کفارہ ہوں۔کما في ''الھندیۃ'' و''الحدیقۃ الندیۃ''(3) وغیرھما۔
اور اگر ایسی بدتمیزی سے سوال کرتا ہے کہ نمازیوں کے سامنے گزرتا ہے یا بیٹھے ہوؤں کو پھاند کر جاتا ہے تو اسے دینا بالاتفاق ممنوع۔
وھو المختار علی ما في ''الدرّ المختار'' من الحظر(4) وقد جزم في الصلاۃ(5) بإطلاق الحظر وعبّر عن ھذا بقیل۔
أقول: وإن فرّق بمن تعوّد فیمنع عطاء ہ مطلقاً أو ورد غریباً کئیباًــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 یہ سب وہ گوہر پارے ہیں کہ میرے رب عزوجل نے مجھ پرظاہر فرمائے اورمیں امید کرتاہوں کہ یہی توجیہ جو میں نے اوپر حدیث سے متعلق بیان کی، درست ہے اورسب سے زیادہ جاننے والا تو اللہ ہی ہے ۔ 2 انظر''صحیح مسلم''، باب النہي عن نشد الضالۃ ... إلخ، الحدیث: ۵۶۸، ص۲۸۴. و''المرقاۃ''، باب المساجد ومواضع الصلاۃ، تحت الحدیث: ۷۰۶، ج۲، ص۴۱۲. 3 ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الھبۃ، الباب الثاني عشر في الصدقۃ،ج۴، ص۴۰۸ . 4 ''الدر المختار''، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل في البیع، ج۹، ص۶۸۸. 5 ''الدر المختار''، کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، ج۲، ص۵۲۳.