Brailvi Books

فضائلِ دعا
262 - 322
    حدیث میں ہے: خدائے تعالیٰ پچھلی رات کو آسمان دنیا پر تجلّیئ خاص کرتا اور صبح تک ارشاد فرماتا ہے: 

    ''کون ہے جو مجھ کو پکارے میں اسے جواب دوں، 

    کون ہے جو مجھ سے دعا مانگے میں قبول کروں۔''(1) 

    حدیث قدسی میں ہے: ''اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو، مگر جسے میں کھلاؤں، مجھ سے کھانا مانگو، میں کھانا دوں گا۔ اے میرے بندو! تم سب ننگے ہو مگر جسے میں پہناؤں، مجھ سے کپڑا مانگو، میں کپڑا دوں گا۔''(2) 

    سروَرِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ''جس کو دعا کی توفیق دی جائے دروازے بِہِشت کے اس کے لیے کھولے جائیں۔'' (3)

    دوسری حدیث میں ہے: ''جو مسلمان کسی دعا میں خدائے تعالیٰ کی طرف اچھی طرح متوجہ ہوتا ہے، خدائے تعالیٰ اس کی دعا اسے عطا کرتا ہے یا دنیا میں دیتا ہے یا آخرت کے لیے ذخیرہ فرماتا ہے۔'' (4)
والحمد للہ ربّ العالمین۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 ''سنن أبي داود''، کتاب التطوع، باب أيّ اللیل أفضل، الحدیث: ۱۳۱۵، ج۲، ص۵۱.

2 ''صحیح مسلم''، باب تحریم الظلم، الحدیث: ۶۵۷۷، ص۱۳۹۳.

3 ''سنن الترمذي''، باب دعاء النبيا، الحدیث: ۳۵۵۹، ج۵، ص۳۲۲.

و''المستدرک''، باب استفتاح الدعاء، الحدیث: ۱۸۷۶، ج۲، ص۱۷۱.

4 ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث: ۹۷۹۲، ج۳، ص۴۵۸.
Flag Counter