Brailvi Books

فضائلِ دعا
252 - 322
فِي التَّصَوُّف مشکل ہے(یعنی تصوف میں غور وخوض کرنے کے بعد فقہ سیکھنا مشکل ہے) ، بخلاف العکس۔ اسی لئے کہتے ہیں:
کُنْ فقیھاً صوفیاً ولا تکن صوفیاً فقیھاً۔ (1)
پس یہ حکم(یعنی دعا سے دست برداری کا حکم) صاحبِ مقامِ فَنا کے لیے مخصوص ہے، جسے یہ مقام حاصل اس کے حق میں ترکِ دعا افضل۔

    قال الرضاء: بلکہ اس سے صُدورِ دعا مُشکِل۔)o 

    اس تقریر پر ایک اعتراض وارد ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پیشوائے مریدان وسردارانِ مراداں ہیں، کوئی ولی ونبی ان سے آگے قدم نہیں بڑھا سکتا۔ 

    قال الرضاء: یعنی ان کی باندھی ہوئی حدوں سے تجاوز نہیں کر سکتا کہ سب ان کے زیرِ حکم اور ان کے اِتباع پر مامور ہیں۔)o 

    خدائے تعالیٰ ان کو حکم دیتا ہے:
 (قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ)(2) (قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ)(3) (قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا)(4) (قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ)(5)
پھر کسی کا کیا رتبہ ہے کہ اپنی خواست ومراد سے انقطاع کلی کرے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 فقیہ صوفی بنو صوفی فقیہ نہ بنویعنی پہلے فقہ سیکھو پھر تصوف کا علم حاصل کرو اور اسکے برعکس نہ کرو۔

2 ترجمہ کنز الایمان: ''تم فرماؤ میں اسکی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے۔'' 

(پ۳۰، الفلق: ۱) 

3 ترجمہ کنز الایمان: ''تم کہو میں اسکی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب ۔'' (پ۳۰، الناس: ۱)

4 ترجمہ کنز الایمان:'' عرض کرو کہ اے میرے رب! مجھے علم زیادہ دے۔''(پ۱۶، طٰہٰ: ۱۱۴)

5 ترجمہ کنز الایمان:'' تم عرض کرو اے میرے رب! بخش دے اور رحم فرمااور تو سب سے برتر رحم کرنے والا۔'' (پ۱۸، المؤمنون: ۱۱۸)
Flag Counter