Brailvi Books

فضائلِ دعا
238 - 322
کیا دعا نہیں! اور
(اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ)(1)
سب سے افضل دعا ہے۔ 

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
    ((أفضل الذکر لا إلہ إلا اللہ وأفضل الدعاء الحمد للہ))(2)

    رواہ الترمذي وحسَّنہ والنساءي وابن ماجہ وابن حبان والحاکم وصحّحہ عن جابر بن عبد اللہ رضي اللہ تعالٰی عنھما۔(3)
    دُرود شریف بھی دعا ہے کہ باجماعِ اُمتِ مرحومہ عمر میں ایک بار ہر مسلمان پر فرضِ قطعی اور عِنْدَ الْمُحَقِّقِیْن(محققین کے نزدیک)ہر بار کہ ذکر شریف حضور پُر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم آئے واجب ہے۔(4)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 ترجمہ کنز الایمان: سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا۔ (الفاتحۃ: ۱)

2 سب سے افضل ذکر''لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللہُ'' ہے اور سب سے افضل دعا ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ'' ہے۔

3 اس حدیث کو ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، ابن حبان اور حاکم نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت کیا، اور حاکم نے اس روایت کو صحیح کہا اور ترمذی نے اسے حَسَن قرار دیا۔

''سنن الترمذي''، باب ما جاء أنّ دعوۃ المسلم مستجابۃ، الحدیث: ۳۳۹۴، ج۵، ص۲۴۸.

و''سنن ابن ماجہ''، کتاب الأدب، باب فضل الحامدین، الحدیث: ۳۸۰۰، ج۴، ص۲۴۸. و''المستدرک'' للحاکم، کتاب الدعاء والتکبیر...إلخ، أفضل الذکر لا إلہ إلا اللہ...إلخ، الحدیث: ۱۸۹۵، ج۲، ص۱۷۹.

4 ''الدرّ المختار'' و''ردّ المحتار''، کتاب الصلاۃ، آداب الصلاۃ، ج۲، ص۲۷۷-۲۷۸.

اس مسئلہ کی تفصیل جاننے کیلئے ''فتاویٰ رضویہ''، جلد۶، صفحہ ۲۲۲ -۲۲۳، اور ''بہارِ شریعت''،ج۱، حصہ اول،صفحہ ۷۶ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)کا مطالعہ فرمائیں۔
Flag Counter