Brailvi Books

فضائلِ دعا
235 - 322
    وقال تعالی:
 (یَوْمَ لَا یُخْزِی اللہُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ ۚ)(1)
    وقال تعالی:
(وَ یَہۡدِیَکَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیۡمًا)
    حدیث قُدسی میں ہے :
 ((من شغلہ ذکري عن مسألتي أعطیتُہ أفضل ما أعطي السائلین))۔
    ''جسے میری یاد مجھ سے دعا مانگنے کی فرصت نہ دے، اسے مانگنے والے سے بہتر دوں۔''(3)

    اوریہ بھی حدیث میں وارد کہ ''خدا بھائی یوسف علیہ السلام پر رحم کرے اگر بادشاہ سے اس بات کی کہ مجھے خزانوں پر مقرر کر، درخواست نہ کرتے، اسی وقت مقرر کرتا، درخواست کے سبب برس دن تک مقرر نہ ہوئے۔'' (یعنی ایک سال تاخیر سے مقرر ہوئے)(4)

    قال الرضاء:  امام دقوقی کا قصدِ کنارِ دریا، دور سے چند ابدال کو مختلف شکلوں میں مُتَشَکَّل ہوتے دیکھنا، پھر ان کے قریب آکر نماز میں انہیں امام بنانا، ایک جہاز ڈوبتا دیکھ کر ان کا دعا کرنا، خلاص پانا ابدال کا اقتداء سے جدا ہو جانا، کہ تمہیں کارخانہ قضا میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 ترجمہ کنز الایمان: ''جس دن اللہ رسوا نہ کریگا نبی اور ان کے ساتھ کے ایمان والوں کو۔'' 

(پ۲۸، التحریم:۸) 

2 ترجمہ کنز الایمان: ''اور تمہیں سیدھی راہ دکھادے۔''(پ۲۶، الفتح: ۲)

3 ''شعب الإیمان''، ج۱، ص۴۱۳، الحدیث:۵۷۲.

4 ''الجامع لأحکام القرآن''، الجزء التاسع، ج۵، ص۱۴۸. 

و''روح المعاني''، الجزء:۱۳، ص۹. و''تفسیر البغوي''، ج۲، ص۳۶۳. 

و''تفسیر الخازن''، ج۳، ص۲۷.
(2))o
Flag Counter