| فضائلِ دعا |
علماء کہتے ہیں: جو چیز بے مانگے ملتی ہے اس سے کہ مانگنے سے حاصل ہو ، بہتر ہوتی ہے دیکھو!حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام نے مغفرت کی طلب اورحضرت موسی علیہ الصلاۃ والسلام نے ہدایت کی تمنا کی، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دونوں نعمتیں حضرت ابراہیم وحضرت موسیٰ علیھما الصلاۃ والسلام سے بہتر وافضل حاصل ہوئیں۔
قال الرضاء: قال سیدنا إبراہیم علیہ الصلاۃ والتسلیم:
(وَالَّذِیۡۤ اَطْمَعُ اَنۡ یَّغْفِرَ لِیۡ خَطِیۡٓـئَتِیۡ یَوْمَ الدِّیۡنِ )(1)
وقال:
(وَلَا تُخْزِنِیۡ یَوْمَ یُبْعَثُوۡنَ)(2)
وقال موسی الکلیم علیہ الصلاۃ والتسلیم:
( اِنِّیۡ ذَاہِبٌ اِلٰی رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ )(3)
وقال تعالی لمحمد صلی اللہ علیہ وسلم:
(لِّیَغْفِرَ لَکَ اللہُ مَا تَقَدَّمَ)(4) الایَۃ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 سیدنا ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام نے اپنے رب سے عرض کی: ''اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا۔'' (ترجمہ کنز الایمان) (پ۱۹، الشعرآء: ۸۲) 2اورعرض کی: ''اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے۔ ''(ترجمہ کنز الایمان) (پ۱۹، الشعرآء: ۸۷) 3 موسیٰ کلیم اللہ علیہ الصلاۃ والسلام نے کہا: ''میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں، اب وہ مجھے راہ دے گا۔'' (ترجمہ کنزالایمان) (پ۲۳، الصّٰفّٰت:۹۹) 4 اوراللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ''تاکہ اللہ تمہارے سبب سے گناہ بخشے تمہارے اگلوں کے '' (ترجمہ کنزالایمان ) (پ۲۶، الفتح: ۲)