Brailvi Books

فضائلِ دعا
228 - 322
فصلِ نہم 

ان اعمال صالحہ میں جن کے کرنے والے کو کسی دعا کی حاجت نہیں ۔
    قال الرضاء: یہ فصل اگرچہ اس رسالے میں نہیں مگر اس مضمون کو حضرت مُصَنِّف عَلَّام قُدِّسَ سِرُّہ،نے کتاب ''الجواہر''(۱)میں افادہ فرمایا فقیر
غَفَرَ اللہُ تعالٰی لَہٗ
بوجہِ جلالتِ فائدہ وعظمتِ عائدہ (یعنی عظیم فائدہ اور منفعت کے پیش نظر)اسے یہاں ذکر کرتاہے ، وہ تین۳ چیزیں ہیں:

    اوّل(۱): درودشریف۔ 

    امام احمد وترمذی وحاکم باَسانیدِ صَحِیحہ جَیِّدہ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: جب چہارم شب گزرتی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر فرماتے:

     ''اے لوگو! خدا کی یاد کرو، خدا کی یاد کرو، آئی رَاجِفَہ(۲)، اس کے بعد آتی ہے رَادِفَہ(۳)آئی موت ان چیزوں کے ساتھ جو اُس میں ہیں۔''

     میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں دعا بہت کیا کرتا ہوں اس میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 ''جواہر البیان في أسرار الأرکان''، فصل چہارم، ص۱۸۵-۱۸۶.

2 راجفہ سے مراد ہے قیامت کا پہلا نفخہ چونکہ اس نفخہ سے زمین میں سخت زلزلہ پڑجاوئے گا۔

(مرآۃ المناجیح''، باب البکاء والخوف، الفصل الأول، ج۷، ص۱۵۷)

3 رادفہ سے مراد دوسرا نفخہ جس سے مُردے جی اُٹھیں گے۔

(مرآۃ المناجیح''، باب البکاء والخوف، الفصل الأول، ج۷، ص۱۵۷)
Flag Counter