| فضائلِ دعا |
نُوزْدَہُم (۱۹): قال الرضاء: جماعتِ مسلمانان کہ مل کر دعا کریں، بعض دعا کریں بعض آمین کہیں۔
الطبراني والحاکم والبیہقي عن حبیب بن مَسْلَمۃ الفِھْريِّ رضي اللہ تعالٰی عنہ: ((لا یجتمع ملأ فیدعو بعضہم ویؤمّن بعضہم إلّا أجابھم اللہ تعالٰی))۔(1)
یہ گیا رہ۱۱ کہ فقیر نے ذکر کئے ان میں سوائے ۹ نہم ود ۱۰ ہم کے باقی ۹ نو صاحب ''حِصْنِ حَصِین'' سے بھی رہ گئے۔
فالحمد للہ علی حسن التوفیق۔ )o (2)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 طبرانی ،حاکم اور بیہقی نے حضرت حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیاکہ مسلمان جمع ہوں ان میں بعض دعا کریں، اوربعض آمین کہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی دعا قبول فرماتاہے۔ ''المستدرک'' للحاکم، حبیب بن مسلمۃ الفہری کان مجاب الدعوۃ، الحدیث: ۵۵۲۹، ج۴، ص۴۱۷. و''المعجم الکبیر''، الحدیث:۳۵۳۶، ج۴، ص۲۲. 2 اس حسنِ توفیق پر اللہ عزوجل ہی کیلئے سب خوبیاں۔