Brailvi Books

فضائلِ دعا
223 - 322
    دوسری حدیث شریف میں ہے: ''حاجی کی دعا رَدّ نہیں ہوتی، جب تک پلٹے۔''
    البیہقي والدیلمي ویأتي۔(1)
    دُوازدَہُم (۱۲):قال الرضاء:  عمرہ کرنے والا۔ 

    حدیث شریف میں ہے: ''حج وعمرہ والے خدا کے مھمان ہیں، دیتا ہے انہیں جو مانگیں اور قبول فرماتا ہے جو دعا کریں۔ ''

     رواہ البیھقي(اس حدیث کو بیہقی نے روایت کیا)۔(2)

    سِیزدَہُم (۱۳):قال الرضاء: مریض کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: 

    ''جب بیمار کے پاس جاؤ ، اس سے اپنے لیے دعاچاہو کہ اس کی دعا مثل دعائے ملائکہ ہے۔''
رواہ ابن ماجہ عن عمر رضي اللہ تعالٰی عنہ۔(3)
    دوسری حدیث شریف میں ہے: ''مریض کی دعا رَدّ نہیں ہوتی، یہاں تک کہ اچھا ہو۔''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اس حدیث مبارکہ کو بیہقی اور دیلمی نے روایت کیا اور یہ حدیث مبارکہ آگے (ہفدہم میں) آئیگی ۔

''شعب الإیمان''، باب في الرجاء من اللہ تعالی، ذکر فصول في والدعاء... إلخ، الحدیث:۱۱۲۵، ج۲، ص۴۷.

2 ''شعب الإیمان''، باب في المناسک، فضل الحج والعمرۃ، الحدیث: ۴۱۰۶-۴۱۰۹، ج۳، ص۴۷۶-۴۷۷.

3 اس حدیث کو ابن ماجہ نے امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔

''سنن ابن ماجہ'' ، کتاب الجنائز ، باب ما جاء في عیادۃ المریض، الحدیث: ۱۴۴۱، ج۲، ص۱۹۱.
Flag Counter