Brailvi Books

فضائلِ دعا
218 - 322
 		فصلِ ہشتم اُن لوگوں کے بیان میں جنکی دعا قبو ل ہوتی ہے ۔
    قال الرضاء: وہ ا ۱۹ نیس ہیں۔ آ ۸ٹھ حضرت مُصَنِّف قُدِّسَ سِرُّہ،نے ذکر فرمائے اور گیا۱۱ رہ فقیر
غَفَرَاللہُ تعالٰی لَہٗ
نے زائد کئے۔ )o 

    اوّل(۱): مُضْطَر (بے چین وپریشان حال)۔

    قال الرضاء: اس کی طرف تو خود قرآن عظیم میں اِشارہ موجود:
 (اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوۡٓءَ).
    دُوُم (۲): مظلوم اگرچہ فاجر ہو، اگرچہ کافر ہو۔

    قال الرضاء: حدیث میں ہے: ''اللہ تعالیٰ اس سے فرماتا ہے:
    ((وعزتي لأ نصرنّک ولو بعد حین))
''مجھے اپنی عزت کی قسم بیشک ضرور میں تیری مدد کروں گا اگرچہ کچھ دیر کے بعد۔'')o (2)

    سِوُم (۳): بادشاہ عادل ۔ 

    چَہَارُم(۴): مردِ صالح۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 ترجمہ کنزالایمان: یا وہ جو لاچار کی سنتاہے ، جب اُسے پکارے اوردور کردیتاہے برائی۔

(پ۲۰، النمل:۶۲)

2 ''سنن الترمذي''، کتاب الدعوات، باب في العفو والعافیۃ، الحدیث: ۳۶۰۹، ج۵، ص۳۴۳.

''سنن ابن ماجہ'' کتاب الصیام، باب في الصائم لا تردّ دعوتہ، الحدیث: ۱۷۵۲، ج۲، ص۳۴۹-۳۵۰.
(1)  o)
Flag Counter