| فضائلِ دعا |
مسئلہ۱۴: قال الرضاء: تحصیلِ حاصل (یعنی:جو چیز پہلے سے حاصل ہو اسکے حصول) کی دعا نہ کرے مثلاً : مرد کہے: الٰہی! مجھے مرد کرد ے ۱؎ کہ یہ استہزاء (مذاق وٹھٹا)ہے ، ہاں ایسی دعا جس میں امتثالِ امرِ شریعت (یعنی:شرعی احکامات کی بجا آوری)یا اظہارِ عِجز وعُبُودِیَّت یا خدا وَ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے محبت یا دین واہلِ دین کی طرف رغبت یا کفر وکافرین سے نفرت وغیرہ مَنَافِع نکلتے ہیں وہ جائز ہے اگرچہ اس امر کا حصول یقینی ہو، جیسے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَّمدٍ، اَللّٰھُمَّ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ، اَللّٰھُمَّ أَعْطِ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ، اَللّٰھُمَّ ارْضِ عَنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، اَللّٰھُمَّ أَعْطِ بَیْتَکَ الْمُکَرَّمَ شَرَفاً وتَکْرِیْماً، اَللّٰھُمَّ الْعَنْ أَعْدَاءَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔(2)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 اللہ پاک وبلند ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔ یہ وہ گوہر پارے کہ میرے رب عزوجل نے مجھ پر ظاہر فرمائے اورسب سے زیادہ علم والا تو اللہ عزوجل ہی ہے۔ ۱؎ جبکہ مرد سے یہی معنی لغوی مراد ہو اور اگر مرد بمعنی شجاع ودلیر یا مردِ حقیقی، مرد راہِ خدا مراد لے تو استہزاء نہیں۔ مرد باش یا خاک پائے مرد باش۔ ۱۲ منہ حفظہ ربہ .(یعنی مرد بنو یا کسی اللہ کے ولی کی صحبت اختیار کرو) 2 اے اللہ! ھمارے آقا وسردار محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر دُرود بھیج، اے اللہ! ہمیں سیدھا راستہ چلا، اے اللہ! ھمارے آقا ومولیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو وسیلہ عطا فرما، اے اللہ! صحابہ کرام سے راضی ہو، اے اللہ! تو بیت اللہ شریف کو شرف اور بزرگی عطا فرما، اے اللہ! سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دشمنوں کو اپنی رحمت سے دور فرما۔