Brailvi Books

فضائلِ دعا
213 - 322
    رواہ مسلم وأبو داود وابن خزیمۃ عن جابر بن عبد اللہ رضي اللہ تعالٰی عنھما.(1)
    اورفرماتے ہیں:''تین دعائیں بیشک مقبول ہیں:دعا مظلوم کی اور دعا مسافر کی اور ماں باپ کا اپنی اولاد کو کوسنا۔''
     رواہ الترمذي وحسَّنہ عن أبي ہریرۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ۔(2)
    تنبیہ: دیلمی وغیرہ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت کی، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    ((إنّی سألت اللہ أن لا یقبل دعاء حبیب علی حبیبہ))۔
    ''بیشک میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ کسی پیارے کی پیارے پر بددعا قبول نہ فرمائے ۔ ''(3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اس حدیث کو امام مسلم، ابو داؤد اور ابن خزیمہ نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت کیا۔

''صحیح مسلم''، کتاب الزہد والرقائق، باب حدیث جابر الطویل... إلخ، الحدیث:۳۰۰۹، ص۱۶۰۴.

و''سنن أبي داود''، کتاب الصلاۃ، باب النہي أن یدعو... إلخ، الحدیث: ۱۵۳۲، ج۲، ص۱۲۶.

2 اس حدیث کو امام ترمذی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا اور حسن کہا۔

''سنن الترمذي''، کتاب الدعوات، باب ما ذکر في دعوۃ المسافر، الحدیث:۳۴۵۹، ج۵، ص۲۸۰.

3 ''المسند الفردوس'' للدیلمي، الحدیث: ۱۸۹، ج۱، ص۵۲.
Flag Counter