Brailvi Books

فضائلِ دعا
202 - 322
    یہ فوائد خوب یاد رکھنے کے ہیں کہ نیچری کفار(1) اور اُن کے اَذناب واَنفار(2)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1''نیچری اکثر ضروریاتِ دین کے منکر ہیں، کہتے ہیں: نہ جنت ہے، نہ دوزخ، نہ حشرِ اجسام(یعنی قیامت میں زندہ اٹھایا جانا)نہ کوئی فرشتہ ہے، نہ کوئی جن، نہ آسمان ہے، نہ اسراء اور معجزہ اور (ان کا گمان ہے)موسیٰ کی لاٹھی میں پارہ تھا، تو جب اس کو دھوپ لگتی وہ لاٹھی ہلتی تھی، اور سمندر کو پھاڑدینا مدوجزر کے سوا کچھ نہیں تھا، اور غلام بناناوحشیوں کا کام ہے، اور ہر وہ شریعت جو اس کا حکم لائی تو وہ حکم اللہ کی طرف سے نہیں، اس کے علاوہ ان گنت اور بے شمار کفریات اس کے منضم ہیں۔ اور یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی چھوٹی بڑی تمام احادیث کو رَد کرتے ہیں، اور اپنے زعم میں قرآن کے سوا کچھ نہیں مانتے، اور قرآن کو بھی نہیں مانتے مگر اسی صورت میں جب وہ ان کی بے ہودہ رائے کے موافق ہو اب اگر قرآن میں ایسی چیز دیکھتے جو ان کے ان اوہامِ عادیہ رسمیہ کے مناسب نہیں جنھیں انہوں نے اپنا اصول ٹہرایا جس اصول کانام ان کے نزدیک ''نیچر ''ہے ، اللہ تبارک وتعالیٰ کی آیتوں کو تحریفِ معنوی کے ذریعہ سے رَدّ کرنا واجب مانتے ہیں، خاص طور پر جب قرآنی آیات میں ایسی کوئی بات ہو جو نصرانیوں کی تحقیقاتِ جدیدہ اور یورپ کی تراشیدہ تہذیب کے مخالف ہو، جیسے: آسمانوں کا وجود جس کے بیان کے ساتھ قرآنِ عظیم اور تمام کتبِ الٰہیہ کے سمندر موجیں ماررہے ہیں۔''

(''المعتمد المستند''، ص۳۲۹، (مترجم))

2 یعنی کافر نیچریوں کے دُم چھلے اور انکے چیلے، موجودہ دور کے وہابی، دیوبندی اور غیر مقلد وغیرہ ہیں جو اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے کہلواتے ہیں حالانکہ قرآن وحدیث کی فھم  وفراست سے انہیں دور کا بھی علاقہ نہیں کہ قرآن وحدیث کے نام پر عام مسلمانوں کو بہکاتے خدا ورسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں۔
Flag Counter