| فضائلِ دعا |
اور ایک شخص نے شراب پی، لوگ اس کو مارتے اور لعنت کرتے۔ فرمایا:''لعنت نہ کرو کہ وہ خدا وَ رسول کو دوست رکھتاہے۔''(1)
سوال :شرع شریف میں ظالموں اور بیاج (سود)کھانے والوں اور اس کے معاملے میں پڑنے والوں پر اور اس شخص پر جو اپنے ماں باپ پر لعنت کرے اور جو بدعتی کو جگہ دے اور جو غیر خدا کے واسطے جانور ذبح کرے اور سوا اِن کے اور گنہگاروں پر لعنت وارد ہے اور اگلے پیغمبر بھی کفار پر لعنت کرتے:(لُعِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡۢ بَنِیۡۤ اِسْرَآءِیۡلَ عَلٰی لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِیۡسَی ابْنِ مَرْیَمَ ؕ) (2)
اور فرشتے بھی ان پر لعنت کیا کرتے ہیں:
(اُولٰٓئِکَ جَزَآؤُھُمْ اَنَّ عَلَیۡھِمْ لَعْنَۃَ اللہِ وَالْمَلٰٓئِکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیۡنَ ﴿ۙ۸۷﴾خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ۚ)(3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 ''صحیح البخاري''، کتاب الحدود، باب ما یکرہ مِن لعن شارب الخمر، الحدیث: ۶۷۸۰، ج۴، ص۳۳۰. و''کیمیائے سعادت''، رکن سوم، آفت ہشتم، ج۲، ص۵۷۳. 2 ترجمہ کنز الایمان: ''لعنت کئے گئے وہ جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل میں داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان پر۔ ''(پ۶، المائدۃ: ۷۸) 3 ترجمہ کنز الایمان: ''ان کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر لعنت ہے اللہ اور فرشتوں اور آدمیوں کی سب کی، ہمیشہ اس میں رہیں۔'' (پ۳، اٰل عمران: ۸۷-۸۸)