Brailvi Books

فضائلِ دعا
180 - 322
یا پیسے کی ضرورت ہے تو کروڑ روپے دیدے کہ ایک پیسہ اور کروڑ اشرفی ذلیل وقلیل ہونے میں دونوں برابر ہیں، یہ
''کرّ إلی ما منہ فرَّ''(1)
ہو جائے گا۔ بخلاف نعیمِ آخرت (آخرت کی نعمتوں کے)کہ اس میں زیادت مطلوب ومقصود اور عطائے کریم غیر محدود پھر کیوں کم پر قناعت کریں!۔ ولِلّٰہ الحمد)o 

    مسئلہ۶: رنج ومصیبت سے گھبرا کر اپنے مرنے کی دعا نہ کرے کہ مسلمان کی زندگی اس کے حق میں غنیمت ہے۔

    ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:ایک شخص شہید ہوا، برس دن بعد (ایک سال بعد)اس کا بھائی بھی مر گیا۔ طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خواب میں اس کو دیکھا کہ شہید سے بہشت میں آگے جاتا ہے، خواب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے بیان کیا اور اس کی پیش قدمی (شہید سے آگے جانے)پر تعجب کیا فرمایا:جو پیچھے مرا، کیا اس نے ایک رمضان کا روزہ نہ رکھا! اور ایک سال کی نماز ادا نہ کی! یعنی مقامِ تعجب نہیں کہ اس کی عبادت اس کی عبادت سے زیادہ ہے۔(2)

    اے عزیز! وہاں کے لیے کیا جمع کیا کہ یہاں سے بھاگتا ہے؟ اگر موت کی شدت وسختی سے واقف ہو توآرزو کرے، کاش! تمام دنیا کی تکلیف مجھ پر ہو اور چند روز موت سے مہلت ملے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔ یعنی ایک مصیبت سے چھُوٹا دوسری میں جا پھنسا۔

2''سنن ابن ماجہ''، کتاب تعبیر الرؤیا، باب تعبیر الرؤیا، الحدیث: ۳۹۲۵، ج۴، ص۳۱۳.

و''المسند'' للإمام لأحمد بن حنبل، الحدیث: ۸۴۰۷، ج۳، ص۲۲۹.
Flag Counter