Brailvi Books

فضائلِ دعا
174 - 322
وبَرَص وکُوری (اندھا پن)وطاعون (1)یا سانپ کا کاٹنا، جلنا ،ڈوبنا، دبنا، گِرنا وأمثال ذلک (اور اسی کی مثل دوسری بیماریاں)اگرچہ مسلمان کے کفارہ  ذُنوب(یعنی گناہوں کا کفارہ ) وباعثِ اجر وشہادت ورحمت ہیں ضرور بَلااور
 (لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ)(2)
میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 جنون:''جنون ایسے دماغی خلل اور حرج کو کہتے ہیں کہ عام طور پر اپنے معمول کے مطابق آدمی کے اقوال وافعال باقی نہ رہ سکیں، چاہے یہ کیفیت فطری اور پیدائشی طور پر ہو، یابعد میں کسی مرض کی بناء پر۔''

(''القاموس الفقہي''، ص۶۹) 

جذام(کوڑھ):''ایک متعدی مرض جس میں بدن سفید ہوجاتاہے مرض کی شدت میں اعضابھی گَل

جاتے ہیں''۔                  (''اردو لغت''، ج۶، ص۵۵۴) 

برص:ـ وہ شدید سفیدی جو مکمل بدن یااسکے بعض حصوں پر ہوتی ہے جو تمام بدن میں سرایت کرجاتی اور بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ سفیدی تمام بدن کو گھیر لیتی ہے، یہ کمزور اور اپاہج کردینے والی بیماری ہے۔

(''الرحمۃ في الطب والحکمۃ'' للسیوطي، الباب الثامن والأربعون والمئۃ، ص۱۷۵)

طاعون:ایک وبائی متعدی بیماری جس میں ایک پھوڑا بغل یا جانگھ (یعنی ران)میں نکلتاہے اوراس کے زہر سے انسان بہت کم جانبر ہوتاہے، اس میں عموماً قے، غشی اور خفقان(ایک بیماری جس میں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے)کا غلبہ رہتاہے، یہ مرض پہلے چوہوں میں پھیلتا ہے پھر انسانوں میں آتاہے، یہ بیماری پسووں (ایک پر دار زہریلا کیڑا جس کے کاٹنے سے بدن میں کھجلی ہوتی ہے) کے ذریعے پھیلتی ہے۔

(''اردو لغت''، ج۱۳، ص۵۳)

طاعون سے بھاگنے سے متعلق امام اہلسنّت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا رسالہ: ''تیسر الماعون للسکن في الطاعون'' فتاویٰ رضویہ کی جلد ۲۴ صفحہ ۲۸۵ پر ملاحظہ فرمائیں۔

2ترجمہ کنز الایمان: ''ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں سَہار (برداشت)نہ ہو۔''(پ۳، البقرۃ: ۲۸۶)
Flag Counter