Brailvi Books

فضائلِ دعا
169 - 322
    یا کھڑے کھڑے۱۶ پانی پیا کرے(1)کہ دردِ جگر کا مُورِث (باعث)ہے 

    یا پاخانے۱۷ میں بغیر بِسْمِ اللہِ کہے جائے کہ خبائث سے مضرت (یعنی خبیث جِنّات وغیرہ سے نقصان پہنچنے)کا اندیشہ ہے(2) 

    یا فاسقوں۱۸، فاجروں، بدوضعوں، بدمذہبوں کے پاس نشست برخاست کرے کہ اگر بالفرض صحبتِ بد کے اثر سے بچا تو مُتَّہَمْ ضرور ہو جائے گا۔

    یا لوگوں۱۹ کے راستوں میں خواہ ان کی نشست برخاست کی جگہ پاخانہ پیشاب کرے(3)کہ آپ ہی گالیاں کھائے گا ۔

    یا سفر۲۰سے پلٹ کر بغیر اطلاع کئے رات کو اپنے گھر میں چلا آئے(4)کہ مکروہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1''صحیح مسلم''، کتاب الأشربۃ، باب في الشرب قائماً، الحدیث: ۲۰۲۴-۲۰۲۶، ص۱۱۱۹.

2''المصنف'' لابن أبي شیبۃ، کتاب الطہارات، باب ما یقول الرجل إذا دخل الخلاء، الحدیث: ۵، ج۱، ص۱۱. 

3''سنن ابن ماجہ'' کتاب الطھارۃ، باب النہي عن الخلء علی قارعۃ الطریق، الحدیث: ۳۲۸، ج۱، ص۲۰۸. 

و''المستدرک''، کتاب الطھارۃ، الحدیث: ۶۱۱، ج۱، ص۳۹۶. 

و''المسند'' لأحمد بن حنبل، مسند عبد اللہ بن العباس... إلخ، الحدیث: ۲۷۱۵، ج۱، ص۶۴۰. 

4''صحیح البخاري''، کتاب النکاح، الحدیث: ۵۲۴۶، باب طلب الولد، ج۳، ص۴۷۶.

و''صحیح مسلم''، کتاب الإمارۃ، باب کراھۃ الطروق... إلخ، الحدیث: ۷۱۵، ص۱۰۶۴.
Flag Counter