Brailvi Books

فضائلِ دعا
168 - 322
    یا اپنی ۱۲خواہ اپنے دوست کی کوئی چیز پسند آئے تو اس پر دفعِ نظر کی دعا:
''اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلَیْہِ وَلَا تَضُرَّہ، مَا شَآءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ''(1)
نہ پڑھے کہ نظر حق ہے(2)مرد کو قبر اور اونٹ کو دیگ میں داخل کر دیتی ہے،(3) 

    یا تنہا ۱۳سفر کرے کہ فُسّاق اِنس وجِنّ سے مُضَرَّت (تکلیف)پہنچتی ہے اور ہر کام میں دِقّت پڑتی ہے۔

     یا ہنگامِ جماع۱۴(ہم بستری کے وقت)شرمگاہِ زن (عورت کی شرمگاہ)کی طرف نگاہ کرے کہ معاذ اللہ! اپنے یا بچے یا دل کے اندھے ہونے کا باعث ہے۔(4) 

    یا اس وقت ۱۵باتیں کرے کہ بچے کے گونگے ہونے کا احتمال ہے۔(5)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اے اللہ عزوجل! اس پر برکت نازل فرما، اور اسے ضرر نہ پہنچے جو کچھ اللہ عزوجل نے چاہا سو وہی تو ہوا، اللہ عزوجل کی تائید کے بغیر نیکی پر کچھ قدرت نہیں۔ 

''مجمع الزوائد''، کتاب الطب، باب ما یقول إذا رأی ما یعجبہ، الحدیث: ۸۴۳۲، ج۵، ص۱۸۷.

و''عمل الیوم واللیلۃ''، الحدیث: ۲۰۷۔۲۰۸، ص۷۲، بألفاظ متقاربۃ. 

2''صحیح البخاري''، کتاب الطب، باب: العین حق، الحدیث:۵۷۴۰، ج۴، ص۳۲.

3''حلیۃ الأولیاء''، الحدیث: ۹۷۸۰، ج۷، ص۹۶.

4''فیض القدیر''، الحدیث: ۵۵۲-۵۵۱، ج۱، ص۴۱۹.

و''الکامل في ضعفاءِ الرجال''، ج۲، ص۲۶۵.

5''کنز العمال''، کتاب النکاح، الحدیث: ۴۴۸۹۳، الجزء السادس عشر، ج۸، ص۱۵۱.

و''التیسیر'' شرح ''الجامع الصغیر''، ج۱، ص۱۷۶.
Flag Counter