Brailvi Books

فضائلِ دعا
162 - 322
نہیں۔''(1)

    اورعورت کی نسبت صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ ٹیڑھی پسلی سے بنی ہے، اس کی کَجی ہر گز نہ جائے گی، سیدھا کرنا چاہو تو ٹوٹ جائے گی اور اس کا ٹوٹنا یہ ہے کہ طلاق دے دی جائے۔(2) پس یا تو آدمی اس کی کجی پر صبر کرے یا طلاق دیدے کہ نہ طلاق دیتا نہ صبر کرتا بلکہ بددعا دیتا ہے، قابل قبول نہیں۔

    یونہی جب گواہ نہ کئے خود اپنا مال مہلکہ (ہلاکت)میں ڈالا اور سَفِیْہ(بے وقوف)کو دینا بربادی کے لیے پیش کرنا ہے۔ پھر دانستہ، مواقع مضرت (نقصاندہ جگہوں)میں پڑ کر خَلَاص(چھٹکارا)مانگنا حماقت ہے۔ 

    خلاصہ یہ ہے: ''خویشتن کردہ را علاجے نیست''(3)فقیر کے خیال میں ظاہراً معنئ احادیث یہ ہیں،
وَاللہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔
    فقیر نے اس تحریر کے چند روز بعد ''اَلْأَشْبَاہُ وَالنَّظَائِرُ'' میں دیکھا کہ فوائد شتّٰی میں ''مُحِیْط'' کی کِتَابُ الْحَجْرِ سے یہ پچھلے تین شخص نقل کئے کہ ان کی دعا قبول نہیں ہوتی۔(4)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1''فیض القدیر''، ج۳، ص۳۹۲، تحت الحدیث: ۳۴۴۵.

2''صحیح مسلم''، کتاب الرضاع، باب الوصیۃ بالنساء، الحدیث:۱۴۶۸، ص۷۷۵.

3    ع    نہیں علاج خود کردہ کارسازی کا 

4''الأشباہ والنظائر''، الفن الثالث، فائدۃ: ثلاثۃ لا یستجاب دعاء ہم، ص۳۳۸.
Flag Counter