| فضائلِ دعا |
راستے ہی پر نزول کرے(یعنی اترے)۔
تیسرا وہ جس نے خود اپنا جانور چھوڑ دیا، اب خدا سے دعاکرتا ہے کہ اسے روک دے۔''أخرجہ الطبراني في ''الکبیر'' عن عبد الرحمن بن عائذ رضي اللہ تعالٰی عنہ بسند حسن.(1)
اور فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: ''تین شخص اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں اور ان کی دعا قبول نہیں ہوتی:
ایک وہ جس کے نکاح میں کوئی بد خُلُق (بد اخلاق)عورت ہو اور وہ اسے طلاق نہ دے۔
دوسرا وہ جس کا کسی پر کچھ آتا تھا اور اس کے گواہ نہ کر لیے۔
تیسرا وہ جس نے سَفِیْہ بے عقل کو مال سپرد کر دیا حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:سفیہوں(بیوقوفوں)کو اپنے مال نہ دو۔''أخرجہ الحاکم عن أبي موسی الأشعري رضي اللہ تعالٰی عنہ بسند نظیف۔(2)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1اس حدیث کو طبرانی نے ''معجم کبیر'' میں سندِ حسن کے ساتھ حضرت عبد الرحمن بن عائذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ ''مجمع الزوائد''، کتاب الحجّ، باب أدب السفر، الحدیث: ۵۲۹۷، ج۳، ص۴۸۸، (بحوالہ طبرانی). 2 اس حدیث کو حاکم نے حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سندِ نظیف کے ساتھ روایت کیا۔ ''المستدرک''، تفسیر سورۃ النساء، باب: ثلاثۃ یدعون اللہ فلا یستجاب لھم، الحدیث: ۳۲۳۵، ج۳، ص۲۳.