Brailvi Books

فضائلِ دعا
155 - 322
خور)ہے کہ ایک کا عیب دوسرے سے بیان کرتا ہے۔''عرض کی:اے رب!وہ کون ہے کہ اس کو ہم اپنے گروہ سے نکال دیں؟ حکم آیا: ''میں تمہیں نمیمی(چغل خوری)سے منع کرتا ہوں اور خود ایسا کروں؟'' موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام نے سب کو توبہ کا حکم کیا بعد توبہ دعا مانگتے ہی مینہ برسا۔(1) 

    سفیان ثوری رحمہ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں:بنی اسرائیل سات ۷برس قحط میں مبتلا رہے یہاں تک کہ مُردوں اور بچوں کو کھانے لگے ہمیشہ پہاڑوں میں نکل جاتے اور عاجزی وتضرّع کے ساتھ دعا مانگتے اور روتے مگر رحمتِ الٰہی انکے حال پر اصلاً توجہ نہ فرماتی یہاں تک کہ ان کے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام پر وحی ہوئی: ''اگر تم میری طرف اس قدر چلو کہ تمہارے گُھٹنے گھس جائیں اور تمہارے ہاتھ آسمان کو لگ جائیں اور تمہاری زبانیں دعا کرتے کرتے گونگی ہو جائیں جب بھی میں تم میں سے کسی دعا مانگنے والے کی دعا قبول نہ کروں اور کسی رونے والے پر رحم نہ فرماؤں، جب تک مظلوموں کو ان کے حقوق واپس نہ کر دیں۔'' پس بنی اسرائیل نے مظلوموں کو ان کے حق واپس کئے، اسی دن مینہ برسا۔ (2)

    مالک بن دینار رحمہ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: بنی اسرائیل ایام قحط میں مینہ کی دعا کے لئے نکلے، پیغمبر وقت علیہ الصلاۃ والسلام پر وحی ہوئی: ''ان سے کہہ دے کہ تم میری طرف نکلتے ہو ناپاک بدنوں کے ساتھ، اور ہتھیلیاں میری طرف اٹھاتے ہو جن سے تم نے خون ناحق کئے، اور تم نے اپنے پیٹ حرام مال سے بھرے ہیں اب تم پر میرا غضب سخت ہو گیا اور تم کو سِوا زیادہ مجھ سے دور ہونے کے دعا سے کچھ فائدہ نہ ملے گا۔''(3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1''إحیاء العلوم''، کتاب الأذکار والدعوات، الباب الثاني، ج۱، ص۴۰۷.

2 المرجع السابق.

3 المرجع السابق.

یعنی اپنے گناہوں اور نافرمانیوں میں حدسے بڑھنے کے سبب تمہارا حال یہ ہوگیا ہے کہ اب تمہاری دعائیں تمہیں میرے قریب کرنے کے بجائے تمہیں مجھ سے مزید دور کر دینگی۔
Flag Counter