Brailvi Books

فضائلِ دعا
147 - 322
    اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا إِلٰـہَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ یَا بَدِیْعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔(1)
    فرمایا:''یہ اللہ کا وہ اسم اعظم ہے کہ جب اس سے پکارا جائے، اِجابت کرے اور جب مانگا جائے عطا فرمائے۔''
    أخرجہ أحمد وابن أبي شیبۃ والأربعۃ وابن حبان والحاکم عن أنس رضي اللہ تعالٰی عنہ۔(2)
    بشارت(۷): حدیث میں ام المؤمنین صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یوں دعا کی :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اے اللہ! میں تجھ سے اس بات کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں کہ سب خوبیاں تجھی کو ہیں کوئی معبود نہیں مگر تو اکیلا، تیرا کوئی شریک نہیں، اے مہربان! اے بہت احسان فرمانے والے! اے آسمانوں اور زمین کوبے کسی نمونہ کے پیدا فرمانے والے! اے عظمت وبزرگی والے! اے آپ زندہ! اے اوروں کو قائم رکھنے والے۔

2احمد ،ابن ابی شیبہ اور اصحاب سننِ اربعہ یعنی ترمذی، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ و ابن حبان اورحاکم نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے اس حدیث کی تخریج کی۔

''المسند'' للإمام أحمد، الحدیث: ۱۳۸۰۰، ج۴، ص۵۲۸۔

و''سنن ابن ماجہ''، کتاب الدعاء، باب اسم اللہ الأعظم، الحدیث: ۳۸۵۸، ج۴، ص۲۷۶. 

و''المستدرک'' للحاکم، کتاب الدعاء والتکبیر۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۸۹۹، ج۲، ص۱۸۱.
Flag Counter