Brailvi Books

فضائلِ دعا
148 - 322
     اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَدْعُوْکَ اللہَ وَأَدْعُوْکَ الرَّحْمٰنَ وَأَدْعُوْکَ الْبَرَّ الرَّحِیْمَ وَأَدْعُوْکَ بِأَسْمَائِکَ الْحُسْنٰی کُلِّھَا مَا عَلِمْتُ مِنْھَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ أَنْ تَغْفِرَ لِيْ وَتَرْحَمَنِيْ.(1)
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ان میں اسم اعظم ہے۔'' 

    رواہ ابن ماجہ۔(2)

    بشارت (۸): ابو درداء وابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما فرماتے ہیں:''اسمِ اعظم ''رَبِّ رَبِّ''ہے۔'' 

    رواہ الحاکم۔(3)

    حدیث میں آیا نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ ''یَا رَبِّ یَا رَبِّ'' کہتا ہے، رب عزوجل فرماتاہے: لَبَّیْکَ، ''اے میرے بندے!مانگ کہ تجھے دیا جائے''۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 یعنی: ''اے اللہ! میں تجھے اللہ ، رحمن، اور بَرّ رحیم کہہ کر پکارتی ہوں، اور اے اللہ! میں تیرے تمام اسمائے حسنیٰ کے وسیلے سے، جو میں جانتی ہوں اور جو نہیں جانتی، تیری بارگاہ میں دعا کرتی ہوں کہ میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم فرما۔ 

2اس حدیث کو ابن ماجہ نے روایت کیا۔

''سنن ابن ماجہ''، کتاب الدعاء، باب اسم اللہ الأعظم، الحدیث: ۳۸۵۹، ج۴، ص۲۷۸۔

3اس حدیث کو حاکم نے روایت کیا ۔

''المستدرک'' للحاکم، کتاب الدعاء والتکبیر۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۹۰۳، ج۲، ص۱۸۲۔
Flag Counter