Brailvi Books

فضائلِ دعا
136 - 322
    سِیُم (۳۰):وہ کوئیں جنہیں حضور پُرنور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف نسبت ہے۔ 

    سِی ویکُم (۳۱): جبلِ اُحُد شریف(یعنی اُحُد پہاڑ)۔ 

    سِی ودُوُم(۳۲): حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے تمام مَشاہدِ متبرکہ۔(1)

    سِی وسِوُم (۳۳)، سِی وچَہارُم (۳۴): مزاراتِ بقیع واُحد۔ 

    بِسْت دُوُم (۳۲)، وبِسْت وسِوُم (۳۳)کے سوا یہ ۳۲ بتیس مقامات حرمین طیبین اور ان کے متعلقات میں تھے۔

    سِی وپنجم(۳۵): مزارِ مُطَہَّر ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس۔ (2)

    حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''مجھے جب کوئی حاجت پیش آتی ہے دو رکعت نماز پڑھتا اور قبرِ امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس جا کر دعا مانگتا ہوں، اللہ تعالیٰ رَوا(پوری)فرماتاہے۔''

    یہ مضمون امام ابن حجر مکی شافعی نے
''خیرات الحِسان في مناقب الإمام الأعظم أبي حنیفۃ النعمان''
میں نقل فرمایا۔(3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

 1 ''مشاہد'' مشہد کی جمع ہے جسکے معنی حاضر ہونے کی جگہ کے ہیں یعنی وہ تمام مقامات جہاں ھمارے آقا ومولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ظاہری حیات مبارکہ میں تشریف لے گئے، جیسے: سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا باغ وغیرہ۔

2 آپ کا نام نعمان بن ثابت ہے ، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۸۰ھ؁ بمطابق ۶۹۹ ؁ میں پیدا ہوئے اور آپ کا وصال  ۱۵۰ھ؁ بمطابق ۷۶۷ ؁ بغداد میں ہوا اور وہیں خیزران کے مقبرے کے مشرقی جانب آپ کا مزار واقع ہے۔ (ماخوذ از''اردو دائرہ ئمعارف اسلامیہ'' ج۱، ص۷۸۳)

3''الخیرات الحسان''، الفصل الخامس والثلاثون في تأدب الأئمۃ معہ في مماتہ کما ہو في حیاتہ وإنّ قبرہ یزار القضاء الحوائج، ص۲۳۰.
Flag Counter