وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔)o
سِوُم (۳): مُسْتَجار کہ رکنِ شامی ویمانی کے درمیان مُحاذیئ مُلتَزَم (ملتزم کے سامنے والی دیوار میں)واقع ہے۔
قال الرضاء: یا برقیاس سابق یوں کہے کہ یہ کعبہ معظمہ کی دیوارِ غربی کے پارہ جنوبی کا نام ہے، جو درمیان درِ مَسْدُود ورکنِ یمانی واقع ہے۔o)(2)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 اے ہر شئے کو اپنی قدرت سے موجود کرنے والے!اے بزرگی والے !مجھ سے اپنی نعمت کو دور نہ فرمانا، جو تو نے مجھے عطا فرمائی۔
''مرقاۃ المفاتیح''، کتاب الدعوات، باب أسماء اللہ تعالی، تحت الحدیث: ۲۲۸۸، ج۵، ص۱۰۶.
2مستجار وہ مقام ہے جو کعبۃ اللہ شریف کی مغربی دیوار کے جنوبی حصہ میں رکنِ یمانی اور درِ مسدودکے درمیان واقع ہے۔
درِ مَسْدُود کی وضاحت کرتے ہوئے رئیس المتکلمین مولانا نقی علی خان علیہ الرحمہ اپنی کتاب ''جواہر البیان'' میں ارشاد فرماتے ہیں: ''یہاں دروازہ تھا حجاج (یعنی حجاج بن یوسف)نے بند کردیا۔''
(''جواہر البیان''، ص۱۷۵) =