Brailvi Books

فضائلِ دعا
128 - 322
فصل چہارُم اَمکنہ اِجابت میں(1)
    قال الرضاء: وہ چوالیس ہیں۔ ۲۳ تیئس ذکر فرمودہ حضرت مُصَنِّف قُدِّسَ سِرُّہ، اور اکیس۲۱ مُلْحَقاتِ فقیر(2)
غَفَرَ اللہُ تَعَالٰی لَہٗ۔ )o
    اوّل(۱): مَطاف۔

    قال الرضاء: یہ وسط ِمسجد الحرام شریف میں ایک گول قِطْعَہ ہے، سنگ ِمرمر سے مَفْرُوش(یعنی زمین کا وہ ٹکڑا جس پر سنگِ مرمر بچھا ہوا ہے)اس کے بیچ میں کعبہ معظمہ ہے یہاں طواف کرتے ہیں، زمانہ اقدس حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں مسجد اسی قدر تھی،
أَفَادَہُ الْمُصَنِّفُ قُدِّسَ سِرُّہ، فِي ''الْجَوَاہِرِ''۔o)(3)
دُوُم (۲): مُلتزَم۔

    قال الرضاء:  یہ کعبہ معظمہ کی دیوارِ شرقی کے پارہ جنوبی کا نام ہے، جو درمیان درِ کعبہ وسنگِ اَسود واقع ہے، یہاں لپٹ کر دعا کرتے ہیں۔(4)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1اَمکنہ، مکان کی جمع ہے، اور یہاں مراد یہ ہے کہ وہ مقامات جہاں دعا قبول ہوتی ہے۔ 

2 مُلْحَقات، مُلْحَق کی جمع ہے یعنی وہ چیزیں جو بعد میں ملادی گئی ہوں۔ 

3یہ بات مُصَنِّف(مولانا نقی علی خان قّدِّسَ سِرُّہ،)نے اپنی کتاب ''جَواہِرُ البَیان في أَسْرار الأَرکان'' میں بطورِ اِفادہ بیان فرمائی۔ (''جواہر البیان''، فصل چہارم، ص ۱۷۵ و ۱۹۳.)

4 ملتزم وہ مقام ہے جو کعبۃ اللہ شریف کی مشرقی دیوار کے جنوبی حصہ میں حجر اسود اور باب کعبہ کے درمیان واقع ہے یہی وہ مقام ہے جہاں لوگ لپٹ لپٹ کر دعائیں مانگتے ہیں۔

   ع   ملتزم سے تو گلے لگ کے نکالے ارماں      

         ادب  وشوق  کا یاں باہم  الجھنا دیکھو    (''حدائق بخشش''،ص۹۵)
Flag Counter