ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 اس حدیث مبارکہ کو امام بخاری، ابودؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔
''صحیح البخاري''، باب فضل من تعار من اللیل فصلّی، الحدیث: ۱۱۵۴، ج۱، ص۳۹۱.
2 ابن عساکر نے حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ ''پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا ردّ نہیں کی جاتی، رجب کی پہلی رات اور شعبان المعظم کی پندرہویں شب یعنی شبِ برأت اور شبِ جمعہ اور شبِ عید الفطر یعنی چاند رات اور شبِ نَحْر یعنی ذوالحجۃ الحرام کی دسویں شب''۔
(''ابن عساکر''، حرف الباء، بندار بن محمد بن أبو القاسم الفارسي الصوفي، ج۱۰، ص۴۰۸.)