Brailvi Books

فضائلِ دعا
125 - 322
کی ہے''(یعنی وہ وقت اللہ عزوجل کی طرف رجوع کرنے والوں کا ہے) ۔
    رواہ الدیلمي وأبو نعیم عن ابن أبي أوفی رضي اللہ عنہ۔o)(2)
    سِی وپنجم(۳۵): رات کو سونے سے جاگ کر ۔ 

    قال الرضاء: حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو رات کو سوتے سے جاگے پھر کہے:
لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْءٍ قَدِیْرٌ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللہِ وَلَا إِلٰـہَ إِلاَّ اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللہِ۔(2)
    اس کے بعد
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ
 (اے اللہ!میری مغفرت فرما)کہے۔ یا فرمایا: ''دعا مانگے، قبول ہو اور اگر وضو کر کے دو رکعت پڑھے نماز مقبول ہو۔''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 اس حدیث کو دیلمی وابونعیم نے ابن ابی اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔

''حلیۃ الأولیاء''، الحدیث: ۱۰۴۷۴، ج۷، ص۲۶۷.

و''فیض القدیر''، حرف الھمزۃ، تحت الحدیث: ۷۷۱، ج۱، ص۵۲۳.

و'' کنز العمال''، کتاب الأذکار، الحدیث: ۴۶-۳۳۴۵، الجزء الثاني، ج۱، ص۴۶.

2اللہ عزوجل کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کیلئے بادشاہت ہے ۔ سب خوبیاں اسی کو اور وہ ہر شےئ پر قدرت رکھتا ہے ۔ سب خوبیاں اسی کو رواسب پاکی اسی کیلئے اور اللہ عزوجل کے سوا کوئی عباد ت کے لائق نہیں اوراللہ عزوجل سب سے بڑا ہے اور بغیر اسکی تائید کے برائی سے بچنے کی کچھ قدرت نہیں اور نہ ہی نیکی پر کچھ قوت۔
Flag Counter