سِی ودُوُم (۳۲):مسلمان میت کے پاس خصوصا ًجب اس کی آنکھیں بند کریں۔
قال الرضاء: یہاں بھی حدیث شریف میں آیا کہ اس وقت نیک ہی بات منہ سے نکالو کہ جو کچھ کہو گے فرشتے اس پر آمین کہیں گے۔o)(1)
سِی وسِوُم (۳۳): وقتِ رقتِ دل۔
قال الرضاء: نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے حدیث میں ہے:
''رقَّتِ قلب(یعنی دل کی نرمی اورگِریہ وغیرہ)کے وقت دعا غنیمت جانو کہ وہ رحمت ہے۔'' أخرجہ الدیلمي عن أبي بن کعب رضي اللہ تعالٰی عنہo)(2)
سِی وچَہارُم(۳۴): سورج ڈھلتے ۔
قال الرضاء: حدیث میں ہے:''اس وقت آسمان کے دروازے کھلتے ہیں۔''(3)
نیز حدیث حَسَن بِطُرُقِہ ٖمیں فرمایا:
''جب سائے پلٹیں اور ہوائیں چلیں تو اپنی حاجات عرض کرو کہ وہ ساعت اَوَّابِین