Brailvi Books

فضائلِ دعا
123 - 322
    بِسْت وہشتُم(۲۸): مینہ برستے میں ۔ 

    بِسْت ونہُم(۲۹): جب مرغ اذان دے ۔ 

    قال الرضاء: یہ سب اوقات حدیث میں آئے ہیں اور مرغ بولنے کے باب میں ارشاد ہوا ہے کہ وہ ملائکہ ِرحمت کو دیکھ کر بولتاہے اس وقت اللہ کا فضل مانگو۔(1)فقیر اس وقت یہ دعا مانگتا ہے:
''یَا ذَا الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ صَلِّ عَلٰی فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِ الْعَظِیْمِ''o)(2)
    سِیُم (۳۰):مَجْمَعِ مسلمانان میں۔

    قال الرضاء:علماء فرماتے ہیں: جہاں چالیس مسلمان جمع ہوں ان میں ایک ولی اللہ(اللہ کا ولی)ضرور ہوگا۔(o(3)   

 سِی ویکُم(۳۱):ذکرِ خدا اور رسول کی مجلس میں۔ 

    قال الرضاء:  صحیح حدیث شریف میں ہے کہ انکی دعا پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔o)(4)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1''صحیح البخاري''، کتاب بدء الخلق، باب خیر مال المسلم غنم...إلخ، الحدیث: ۳۳۰۳، ج۲، ص۴۰۵-۴۰۶.

2اے بڑے فضل والے! اپنے فضل عظیم یعنی مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرما میں تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کرتاہوں۔

3''المعجم الکبیر'' للطبراني، الحدیث: ۵۰۲، ج۱، ص۱۹۰. 

و''الجامع الصغیر''، الحدیث: ۷۱۴، ص۵۰.

و''فیض القدیر''، تحت الحدیث:۷۱۴، ج۱، ص۴۹۷.

4''کنز العمال''، کتاب الأذکار، الحدیث: ۱۸۷۲، الجزء الأول، ج۱، ص۲۲۲.
Flag Counter