نَہُم (۹): روز چار شَنبَہ (بدھ) ظہر وعصر کے درمیان۔
قال الرضاء: خصوصاً مسجد الفتح میں کہ مساجد ِمدینہ سے ایک مسجد ہے۔ فصل آئندہ(ص۱۳۵)میں اس کی حدیث مذکور ہوگی۔)o
دَہُم (۱۰): مسجد کو جاتے وقت۔
یَازْدَہُم (۱۱): وقتِ اَذان۔
قال الرضاء: حدیث میں ہے:اس وقت دَرہائے آسمان (آسمان کے دروازے) کھولے جاتے ہیں۔)o(1)
دُوازدَہُم (۱۲): وقتِ تکبیر۔
سِیزدَہُم (۱۳): درمیانِ اذان واِقامت۔
چَہَاردَہُم (۱۴): جب امام ''وَلَا الضَّآلِّیْنَ ''کہے ۔
قال الرضاء: یہاں دعا وہی'' آمین'' ہے یا دل میں مانگے۔)o
پانْزْدَہُم (۱۵) تا نُوزْدَہُم (۱۹): پنجگانہ فرضوں کے بعد۔