اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کیلئے ہر مومن مرد و عورت کے عِوَض ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔ (مسندُ الشّامیین لِلطَّبَرانی ج۳ص۲۳۴حدیث ۲۱۵۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَربوں نیکیاں کمانے کا آسان نُسخہ مل گیا!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جھوم جائیے ! اربوں ، کھربوں نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ ہاتھ آگیا! ظاہِر ہے اِس وَقت روئے زمین پر کروڑوں مسلمان موجود ہیں اور کروڑوں بلکہ اَربوں دنیا سے چل بسے ہیں ۔ اگر ہم ساری اُمّت کی مغفِرت کیلئے دعا کریں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں اَربوں ، کھربوں نیکیوں کا خزانہ مل جائے گا۔ میں اپنے لیے اور تمام مؤمنین و مؤمنات کیلئے دعاتحریر کردیتا ہوں ۔ (اوّل آخر درود شریف پڑھ لیجئے)اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّڈھیروں نیکیاں ہاتھ آئیں گی۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَلِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَّمُؤْمِنَۃٍ۔یعنی اےاللہ! میری اور ہر مومن ومومِنہ کی مغفِرت فرما۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
آپ بھی اوپر دی ہوئی دعا کو عَرَبی یا اردو یا دونو ں زبانوں میں ابھی اور ہو سکے تو روزانہ پانچوں نَمازوں کے بعد بھی پڑھنے کی عادت بنالیجئے۔
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل
نام غَفّار ہے تِرا یارب!
(ذوقِ نعت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد