{5}جُمُعہ کو زیارتِ قَبْر کی فضیلت
جو شخص جُمُعہ کے روز اپنے والِدَین یاان میں سے کسی ایک کی قَبْر کی زیارت کرے اور اس کے پاس سورۂ یسٓ پڑھے بخش دیا جائے۔
(اَلْکامِل لابن عَدِی ج۶ ص۲۶۰)
لاج رکھ لے گنا ہ گاروں کی نام رَحمن ہے ترا یارب!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کفن پھٹ گئے!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّکی رَحمت بَہُت بڑی ہے ،جو مسلمان دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں ان کیلئے بھی اُس نے اپنے فضل و کرم کے دروازے کُھلے ہی رکھے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتِ بے پایاں سے متعلِّق ایک ایمان افروز حکایت پڑھئے اور جھومئے !چُنانچِہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نبی حضرتِ سیِّدُ نا اَرْمِیا عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکچھ ایسی قبروں کے پاس سے گزرے جن میں عذاب ہورہا تھا ۔ ایک سال بعد جب پھر وَہیں سے گزر ہوا تو عذاب ختْم ہوچکا تھا۔ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کی :یااللہ عَزَّوَجَلَّ! کیا وجہ ہے کہ پہلے ان کو عذاب ہو رہا تھا اب ختْم ہوگیا؟ آواز آئی: ’’اے اَرْمِیا! ان کے کفن پھٹ گئے، بال بکھر گئے اور قبریں مِٹ گئیں تو میں نے ان پر رَحم کیا اور ایسے لوگوں پر میں رَحْم کیا ہی کرتا ہوں ۔‘‘
(شَرحُ الصُّدُوْر لِلسُّیُوطی ص ۳۱۳)
اللہ کی رحمت سے تو جنَّت ہی ملے گی
اے کاش ! مَحَلّے میں جگہ اُن کے ملی ہو
(وسائلِ بخشش ص ۱۹۳)