شریف پڑھ کر بھی ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّکی بے پایاں رَحْمتوں کے بھی کیا کہنے! کہ اگر وہ ایک دُرُود شریف ہی کو قَبول فرما لے تو اُس کے ایصالِ ثواب کی بَرَکت سے سارے کے سارے قبرستان والوں پر بھی اگر عذاب ہو تو اٹھا لے اور ان سب کو اِنعام و اکرام سے مالامال فرما دے۔
لاج رکھ لے گنا ہ گاروں کی نام رَحمن ہے ترا یارب!
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل نام غفّار ہے تِرا یارب!
تُو کریم اور کریم بھی ایسا
کہ نہیں جس کا دوسرا یارب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جن کے والِدَین یا ان میں کوئی ایک فوت ہوگیا ہو تو ان کو چاہئے کہ اُن کی طرف سے غفلت نہ کریں ، ان کی قبروں پر حاضِری بھی دیتے رہیں اور ایصالِ ثواب بھی کرتے رہیں ۔ اِس ضِمْن میں 5فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّممُلاحَظہ فرمایئے :
{1}مقبول حج کا ثواب
جوبہ نیَّتِ ثواب اپنے والِدَین دونوں یا ایک کی قَبْر کی زیارت کرے، حجِّ مقبول کے برابر ثواب پائے اور جو بکثرت ان کی قَبْر کی زیارت کرتا ہو، فرشتے اُس کی قَبْر کی (یعنی جب یہ فوت ہوگا) زِیارت کو آئیں ۔
(نَوادِرُ الاصُول للحکیم الترمذی ج۱ص۷۳ حدیث۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد