Brailvi Books

فاتِحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ
2 - 26
خواب میں ایک لڑکی کو دیکھا، جو جنّت میں ایک تَخت پر اپنے سر پر تاج سجائے بیٹھی ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکو دیکھ کر وہ کہنے لگی:’’ میں اُسی خاتون کی بیٹی ہوں ، جس نے آپ کو میری حالت بتائی تھی۔ ‘‘ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا:اُس کے بَقَول تو تُو عذاب میں تھی، آخِر یہ انقِلاب کس طرح آیا؟ مرحومہ بولی: قبرِستان کے قریب سے ایک شخص گزرا اور اُس نے مصطَفٰے جانِ رَحْمت ،شمعِ بزمِ ہدایت،نَوشَۂ بزمِ جنَّت،مَنبع جُود و سخاوت ، سراپا فضل و  رَحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجا، اُس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہم560 قَبْر والوں سے عذاب اُٹھالیا۔ (التذکرۃ فی احوال الموتٰی واُمور الآخرۃ ج۱ ص۷۴ ماخوذاً)اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس حِکایت سے معلوم ہوا کہ پہلے کے مسلمانوں کا بُزُرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنکی طرف خوب رُجوع تھا ، ان کی بَرَکتوں سے لوگوں کے کام بھی بن جایا کرتے تھے، یہ بھی معلوم ہو ا کہ مرحوم عزیزوں کو خواب میں دیکھنے کامُطالَبہ کرنے میں سخت امتحان بھی ہے کہ اگر مرحوم کو عذاب میں دیکھ لیا تو پریشانی کا سامنا ہو گا۔ اِس حِکایت سے ایصالِ ثواب کی زبردست بَرَکت بھی جاننے کو ملی اور یہ بھی پتا چلا کہ صِرْف ایک بار دُرُود