Brailvi Books

فاتِحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ
17 - 26
کارِ ثواب ہوا اور اُس کا ایصالِ ثواب ہوسکتا ہے ۔ اگر ایک بھی اچّھی نیّت نہ ہو تو کھانا کھانا مُباح کہ اِس پر نہ ثواب نہ گناہ ، تو جب ثواب ہی نہ ملا تو ایصالِ ثواب کیسا!البتّہ دوسروں کو بہ نیّتِ ثواب کھلایا ہو تو اُس کِھلانے کا ثواب ایصال ہو سکتا ہے۔
{15}اچّھی اچّھی نیتوں کے ساتھ کھائے جانے والے کھانے سے پہلے ایصالِ ثواب کریں یا کھانے کے بعد ،دونوں طرح دُرُست ہے۔
{16}ہوسکے تو ہر روز( نَفْع پر نہیں بلکہ) اپنی بِکری(Sale) کا چوتھائی فیصد(یعنی چار سو روپے پر ایک روپیہ) اورمُلازَمت کرنے والے تنخواہ کا ماہانہ کم ازکم ایک فیصدسرکارِ غوثِ اعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی نیاز کیلئے نکال لیا کریں ،ایصالِ ثواب کی نیّت سے اِس رقم سے دینی کتابیں تقسیم کریں یا کسی بھی نیک کام میں خرچ کریں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّاِس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے۔
{17} مسجِد یا مدرَسے کا قِیام صَدَقۂ جارِیَّہ اور  ایصالِ ثواب کا بہترین ذَرِیعہ ہے۔
{18}جتنوں کو بھی ایصالِ ثواب کریںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی رَحْمت سے اُمّید ہے کہ سب کو پورا ملے گا ، یہ نہیں کہ ثواب تقسیم ہوکر ٹکرے ٹکرے ملے۔ایصالِ ثواب کرنے والے کے ثواب میں کوئی کمی واقِع نہیں ہوتی بلکہ یہ اُمّید ہے کہ اُس نے جتنوں کو ایصالِ ثواب کیا اُن سب کے مجموعے کے برابر اِس (ایصالِ ثواب کرنے والے) کو ثواب ملے۔ مثلاً کوئی نیک کام کیا جس پر